ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدور، پیدل چلنے پر مجبور - کھنڈوا مدھیہ پردیش خبر

ریاست اترپردیش اور بہار کے مزدور بڑی تعداد میں دو وقت کی روٹی کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں کام کرتے تھے، اب ان کا کام بند ہوگیا ہے۔

When will workers trapped in lockdown decide their destination?
لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدور، پیدل چلنے پر مجبور
author img

By

Published : May 8, 2020, 8:29 PM IST

اب جب ملک میں تیسرے مرحلے میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ان بحرانی صورت حال میں بھوک انہیں اپنے گھروں کو جانے کے لیے مجبور کر رہی ہے۔ لیکن دو ریاستوں کے قواعد و ضوابط انہیں پیدل چلنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

بھارت ایک زرعی ملک کہلاتا ہے، یہ اسی ملک کے مزدور ہیں۔

اس وبا میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے ، لیکن یہ سب سے زیادہ سزا انہیں مل رہی ہے۔

اب جب کہ لاک ڈاؤن میں نہ تو ان کی کی نوکری بچی ہے اور ان کے جیب میں پیسے ہیں۔

اس لیے یہ مزدور اپنے اپنے گھروں کو پیدل جانے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ گھر میں ان کو کچھ نہ کچھ کھانے کو مل جائے گا۔

ان میں بیشتر مزدور وہ ہیں جو روز کماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں، ان کہ پاس نہ بینک بیلنس ہوتا ہے اور نہ پیسہ ۔

مہاراشٹر کے ممبئی ، ناسک ، اورنگ آباد اور گجرات کے سورت شہروں میں کام کرنے والے قریب 90 ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا پہنچے اور انتظامیہ سے مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔

یہ مزدور اترپردش کے لکھنؤ ، علاقہ آباد ، بنارس ، کنا پور اناؤ سے تعلق رکھتے ہیں۔

تاہم کھنڈوا ضلع انتظامیہ ان کی مدد نہیں کرستا ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ضلع سطح پر مزدوروں کو پہنچانے کا یہاں نظم ہے لیکن ریاستی سطح پر یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

کھنڈوا کے ضلع کلکٹر نندا بھلاوے کشرے کا کہنا ہے کہ ریاستی سطح پر حکومتوں کے درمیان گفت و شنید جاری ہے، اس کے بعد مزدوروں کو ان کی آبائی ریاستوں میں بھیجنے کا نظم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.