ETV Bharat / city

کملا ہیرس بھارتی نہیں ہیں: اوما بھارتی - اوما بھارتی اور کملا ہیرس

اوما بھارتی نے امریکہ کے نائب صدر کے عہدے کی امیدوار کملا ہیرس کے بارے میں کہا کہ وہ بھارتی نہیں ہیں، وہ صرف امریکی نژاد خاتون ہیں، اس لیے بھارتی عوام کو ان کی تعریف کرنے کی بجائے اندرا گاندھی اور سشما سوراج جیسی ممتاز خواتین کی تعریف کرنی چاہئے۔

uma bharti
بھارتی جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما اوما بھارتی
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 4:11 PM IST

بھارتی جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما اوما بھارتی نے امریکہ میں نائب صدر کے عہدے کی امیدوار کملا ہیرس کی تعریف نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اوما بھارتی نے امریکہ کے نائب صدر کے عہدے کی امیدوار کملا ہیرس کے بارے میں کہا کہ وہ بھارتی نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس بھارتی نہیں ہیں، وہ امریکہ میں پیدا ہونے والی ایک خاتون ہیں لہذا وہ صرف امریکی نژاد خاتون ہیں۔اس لیے بھارت کے لوگوں کو کملا ہیرس کے سوا ملک کی ان خواتین پر فخر کرنا چاہئے جنہوں نے سیاست میں اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔

اوما بھارتی نے مزید کہا کہ بھارتی عوام اس لیے خوش ہے کیونکہ انہیں امریکہ میں نائب صدر کا امیدوار بنایا گیا ہے، لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کملا ہیریس کی وفاداری امریکہ سے ہے۔وہ بھارت کے لیے وقف نہیں ہیں لہذا ہمیں ان ہندوستانی خواتین کی تعریف کرنی چاہئے جو ہندوستان کے لیے وقف ہیں۔

اوما بھارتی نے کہا کہ ہندوستان میں ایسی بہت سی خواتین ہیں جنہوں نے بیرون ملک میں ہندوستان کا نام بلند کیا، سیاست کے میدان میں اندرا گاندھی اور سشما سوراج جیسی خواتین نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے لہذا ہمیں اپنے ملک کی خواتین پر فخر کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے اپنے پہلے ورچوئل ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن میں صدر اور نائب صدر امیدواروں کے طور پر اعلان کردیا ہے جس میں کملا ہیرس پہلی سیاہ خاتون ہیں، جنھیں پہلی ہند نژاد امریکی اور ایشیائی امریکی کے طور پر نائب صدارتی دوڑ کے لئے نامزد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.