پورسا تھانہ کے انچارج رام پال سنگھ جادون نے بتایا کہ پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ جوٹائی گاؤں میں پنچایت انتخابات میں تشدد پھیلانے کے لیے غیر قانونی ہتھیاروں کے اسمگلر بڑی فیکٹری چلا کر ہتھیار تیار کررہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گزشتہ روز فیکٹری پر چھاپہ مار کر وہاں سے بیس دیسی کٹے، دو پستول، بھاری مقدار میں کارتوس اور ہتھیار بنانے کا سامان برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس نے موقع سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والے دو ملزمین اشوک سنگھ پرمار اور برجیندر سنگھ تومر کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ان کے دو ساتھی راگھویندر سنگھ سیکروار اور ناہر سنگھ سکھوار چکمہ دے کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ تحت معاملہ درج کرکے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
یو این آئی