ETV Bharat / city

پلوامہ سانحہ کی جانچ کا مطالبہ

بھوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود نے پلوامہ کے ہلاک جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ' مرکزی حکومت کی جانب سے ان جوانوں کے اہل خانہ کی کسی بھی طرح کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

Tribute to the Martyrs of Paloma in bhopal by arif masood
پلوامہ سانحہ کی جانچ کا مطالبہ
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 8:03 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:49 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں آج پلوامہ کے ہلاک جوانوں کو ان کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس سانحہ کی جانچ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

پلوامہ سانحہ کی جانچ کا مطالبہ

رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا پلوامہ حادثے کو ایک برس مکمل ہو چکا ہے لیکن مرکزی حکومت نے شہیدوں کے اہل خانہ کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم نہیں کی اور وہ پریشان ہیں۔

عارف مسعود نے کہا کہ پلوامہ میں ہوئے حادثے کی جانچ ہونی چاہیے کیونکہ کشمیر میں جہاں اتنے سخت حفاظتی انتظامات ہوتے ہیں اس کے باوجود اتنی بڑی مقدار میں آر ڈی ایکس وہاں کیسے پہنچا۔

عارف مسعود نے کانگریس کارکنان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے گورنر کو پلوامہ کی جانچ کے لیے صدرجمہوریہ کے نام میمورینڈم بھی بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس 14 فروری کو پلوامہ حملہ کو انجام دیا گیا تھا جس میں 40 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے اور گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.