ETV Bharat / city

شیوراج نے کملناتھ کے ساتھ ساتھ دگوجے کو بھی نشانہ بنایا

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست کے دو سابق وزراے اعلیٰ کملناتھ اور دگوجے سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس چھوڑنے والے لیڈروں کو بکاو کہنے سے پہلے انہیں اپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے۔

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 9:40 PM IST

Madhya Pradesh Chief Minister Shivraj Singh Chouhan
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کے سواسرا اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گراڑیا پرتاپ میں بی جے پی کے امیدوار ہردیپ سنگھ ڈنگ کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔

انہوں نے آج بھوپال میں کانگریس اور اسمبلی کا عہدہ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راہل سنگھ کے نام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں نے پھر سے بکاو بکاو کا گانا شروع کردیا ہے، اصل میں کانگریس کے لیڈروں کو سوچنا چاہئے کہ ان کے اراکین اسمبلی ایسا کرنے کیلئے مجبور کیوں ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں کو اپنے اراکین اسمبلی اور ان کے ساتھ برسوں تک کام کرنے والوں کو بکاو کہتے ہوئے شرم نہیں آتی ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ موتی لال نہرو اور سبھاش چندر بوس نے بھی کانگریس چھوڑی تھی، یہی نہیں سابق وزیراعلی کے بھائی بھی کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، تو کیا کانگریس ان تمام کو بکاو مانتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.