مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں زیرنظر غزل کا انتخاب اردو، ہندی کے ملے جلے تخلصوں والے شاعر واحد پریمی کے کلام ’فکر نو‘ سے کیا گیا ہے-
عبدالواحد ولد عبدالستار کی پیدائش 4 جون 1938 کو بھوپال میں ہوئی اور صرف 55 سال کی عمر ہی میں 20 اکتوبر 1993 کو مالک حقیقی سے جا ملے- انہوں نے 1954 میں شاعری کے میدان میں قدم رکھا اور حضرت شفا گوالیاری سے اپنے کلام کی اصلاح کرایا کرتے تھے۔
واحد پریمی کی شاعرانہ کاوشوں کے نتیجے میں غزلوں کے دو مجموعہ ’گل نو‘ اور ’فکر نو‘ منظر عام پر آئے۔ ان کا کلام ہند و پاک کے سبھی معیاری رسائل میں شائع ہوتا رہا- واحد پریمی کے بہترین کلام اور ان کی شاعرانہ صلاحیتوں پر ہند و پاک کے تقریبا 130 دانشوروں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، جس میں قابل ذکر جناب ال احمد سرور, احتشام حسین دانش, ڈاکٹر امرت لال عشرت, بلراج کومل, جگن ناتھ آزاد, سعید احمد صدیقی, ڈاکٹر گیان چند, شمس الرحمن فاروقی اور شکیل بدایونی شامل ہیں-
یہ بھی پڑھیں:
بھوپال گیس سانحہ: 37 ویں برسی کے اختتام پر 37 روزہ احتجاجی دھرنا
آج کا پروگرام حالانکہ کورونا کی وجہ سے تاخیر سے منعقد کیا گیا جس میں بھوپال و اطراف کے ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔ پروگرام میں شرکا نے واحد پریمی کی حیات و خدمات پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ملک کے مشہور و معروف شاعر ڈاکٹر مہتاب عالم کا اعزاز کیا گیا اور شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔