بیتل کے ضلعی ہسپتال کی ڈاکٹر انکت گیتا نے مختلف اشیاء کی مدد سے پی پی ای کٹ تیار کرنے کا طریقہ اپنے سینئر ڈاکٹرز کو بتایا اور ان ڈاکٹرز نے اس کی کافی تعریف کی، ساتھ ہی ان اشیا کو منگوا کر ضلع کے جیل میں بند قیدیوں کے تعاون سے اس کٹ کو تیار کیا جا رہا ہے۔
دوتہ والی اس کٹ کو بنانے میں موٹے کاٹن کے کپڑے کا استعمال کیا گیاہے، اور اس کے دوسرے تہ میں ہارڈ پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے جس کے سبب کورونا وائرس متاثرین کے وائرس ڈاکٹرز تک نہیں پہنچ سکیں گے، ساتھ ہی اس تیار کردہ پی پی ای کٹ کا ڈیمو بھی ہسپتال میں کیا گیا۔
ڈاکٹر یو گیش پنڈاگرے نے بتا یا کہ' کورونا جیسی مہلک وبا سے پوری دنیا پریشان ہے ڈاکترز کے لیے پی پی ای کٹ کی کافی کمی ہے، ویدیوز کی مدد سے بیتل صحت کارکنان کے ساتھ مل کر ہم نے اپنا یہ تجربہ شیئر کیا ہے، اس طریقے کو پورے بھارت میں اپنا یا جا نا چا ہئے۔
رکن پارلیامان نے بتا یا کہ کورونا وائرس وبا کے یش نطر ہسپتالوں میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ ہو اس کی وجہ سے انہوں نے30 لاکھ روپے دیئے ہیں مزید ضرورت کے سبب وہ اور بھی تعاون کریں گے۔