کانفرنس کا انعقاد کرنے کےلئے تیاریاں وسیع سطح پر شروع ہوگئی ہیں۔اس میں ریاست کے مختلف علاقوں سے قبائلی کمیونٹی سے آنے والے شہریوں کو خصوصی طورپر مدعو کیا گیا ہے۔ مقامی جنبوری میدان پر لاکھوں کی تعداد میں بھیڑ جمع کرنے کے اندازے کی بنیاد پر انتظامیہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی طرف سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر نے آج بتایا کہ بھگوان برسا منڈا کی جینتی کے موقع پر یہ زبردست پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس دن پوری ریاست میں الگ الگ انعقاد کئے جائیں گے اور مرکزی پروگرام یہاں جنبوری میدان پر منعقد ہوگا، جس سے مودی خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس دوران ریاستی پولیس نے بھی مودی کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی سے متعلق ضروری قدم اٹھانا شروع کردیا ہے۔
یو این آئی