ETV Bharat / city

نو دن کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق - bhopal

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک نو دن کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

nine day old baby girl found corona positive in bhopal
نو دن کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 5:35 PM IST

بھوپال میں 9 دن کی بچی میں کورونا کے انفکشن کی تصدیق کی گئی ہے، بھوپال سے دہلی بھیجی گئی نمونہ رپورٹ میں اس بچے کا نام بھی شامل ہے۔

تاہم یہ انفیکشن بچی کو کیسے ہوا ہے ابھی تک اسکی کوئی معلومات نہیں ہے جبکہ بچی کے والدین میں کورونا انفیکشن نہیں ہے۔ بچی کی پیدائش شہر کے سلطانیہ زنانہ اسپتال میں ہوئی تھی۔

کورونا متأثر بچی بھوپال کے علاقے برکھیڑی علاقے کی رہنے والی ہے جو شہر میں کورونا وائرس کے ریڈ زون کی فہرست میں آتا ہے نیز آج صبح 12 افراد کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

جس میں بھوپال کے سائی بابا نگر بستی کے 3 افراد شامل ہیں اور ایک 11 سال کا بچہ بھی مثبت پایا گیا ہے۔

کارپوریشن کا ایک کارکن بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے جو گزشتہ رات تک ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ نمونہ لینے کے بعد بھی ان لوگوں کو ہوم کورنٹین نہیں کیا گیا تھا اور جب آج ان کی رپورٹ مثبت آئی تب ان لوگوں کو عیلحدہ کیا گیا۔

بھوپال میں اب تک متاثرہ کورونا کی تعداد 198 ہے جس میں سے 7 مریض ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 34 مریض مکمل طور پر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.