ETV Bharat / city

اندور میں 27 افراد کی رپورٹ میں کورونا مثبت - اندور میں کورونا کے حالات

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 27 مشتبہ افراد کی رپورٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 681 تک جا پہنچی ہے۔

اندور میں 27 افراد کی رپورٹ میں کورونا مثبت

author img

By

Published : May 6, 2020, 4:09 PM IST

موصول اطلاعات کے مطابق 552 نمونوں کے ٹسٹ کیے گئے تھے جن میں 27 کی رپورٹ مثبت باقی 525 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

وہیں اندور میں اس وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 81 تک جا پہنچی ہے، اور 491 مریض اب تک صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، جانکاری کے مطابق اندور میں ابھی ایک ہزار 109 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔

ریاست میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہر اندور ہی ہے یہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں، اندور میں اب تک کل 10 ہزار 409 نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے، حالانکہ شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلس اضافاہ ہوتا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.