ETV Bharat / city

کورونا کے چین کو توڑنے کے لیے نیا تجربہ - بھوپال میں کورونا کی تازہ خبریں

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے سب سے بڑے ‏ ہاٹ اسپاٹ بنے جہانگیرآباد میں کورونا کے چین کو توڑنے کے لئے نیا تجربہ کیا جارہا ہے، یہاں ان لوگوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جن کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

کورونا کے چین کو توڑنے کے لیے نیا تجربہ
کورونا کے چین کو توڑنے کے لیے نیا تجربہ
author img

By

Published : May 11, 2020, 6:05 PM IST

اس کے علاوہ پولیس اور دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو بھی وہاں سے ہٹایا جارہا ہے، ابتدائی طور پر قریب دو ہزار لوگوں کو دوسرے مقامات پر بھیجا جائے گا، کچھ لوگوں کو قرنطینہ مرکز بھیجا جا رہا ہے، تو کچھ لوگوں کو علاقے سے باہر ان کے گھروں میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

موجودہ حالات کے تناظر میں شہر میں میں 17 مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن جاری رہ سکتا ہے اس بارے میں سوچا جا رہا ہے، وہی آج بھوپال میں تیس نئے مریض ملے ہیں جبکہ تین کی موت ہوگئی ہے، نئے مریضوں میں سابق رکن اسمبلی 4 جونیئر ڈاکٹر اور ایک نرس شامل ہیں-

وہی آج پھر جہانگیر آباد علاقے میں 12 کورونا مثبت پائے گئے ہیں حالانکہ 32 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ جہانگیرہ آباد میں چار اپریل کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جبکہ 22 اپریل منگلوار میں پہلا کیس سامنے آیا تھا، اس کے بعد دونوں علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

جہانگیر آباد علاقے میں کورونا مثت مریضوں کی تعداد 165 سے بڑھ کر 177 تک جا پہنچی ہے، جبکہ منگلواڑا علاقے میں یہ تعداد 54 ہو گئی ہے، کورونا کے چین کو بریک کرنے کے لیے علاقے کے جن کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے انہیں دوسرے مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.