ETV Bharat / city

اندور میں عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم مسلم نمائندہ کمیٹی نے کلکٹر کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔

muslim numainda committee
muslim numainda committee
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 7:00 AM IST

میمورنڈم کے ذریعہ کمیٹی نے سبھی مذاہب کی عبادت گاہوں کو کھولنے اور عیدالاضحیٰ کے تہوار پر قربانی کے جانوروں کے لیے بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریاست کا منی ممبئی کہے جانے والا صنعتی شہر اب کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔ اس سے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور صحت عملے نے سبھی عبادت گاہوں میں تین مہینے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اندور میں عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

اب جب لاک ڈاون میں نرمی برتنے کے بعد جہاں بازار گلزار ہو رہا ہے اور معاشی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ ایسے میں تنظیم مسلم نمائندہ کمیٹی نے کلکٹر کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سبھی مذاہب کی عبادت گاہوں کوکھولنے کی اجازت دی جائے۔ ساتھ ہی عیدالاضحی کا تہوار عنقریب ہے لہذا قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے معقول بندوبست کیا جائے تاکہ آخری وقت میں دشواری نہ پیدا ہو سکے۔

تنظیم کے کارکنوں نے یہ میمورینڈم آئی ڈی ایم تومر کو دیا۔

آئی ڈی ایم تومر نے کہا کہ 'مسلمان نمائندہ کمیٹی کے اراکین، کلکٹر منی سنگھ کے نام میمورنڈم مجھے دے کر گئے ہیں جس کو میں ڈیزاسٹر کمیٹی کے سامنے پیش کروں گا۔ اس کا فیصلہ وہی کرنے والے ہیں۔'

مسلم نمائندہ کمیٹی کے سیکریٹری عبدالرؤف کا کہنا ہےکہ 'ہمارا مطالبہ ہے کہ سبھی عبادت گاہوں کو شروع کیا جائے اور ساتھ ہی عید الاضحیٰ کا تہوار عنقریب ہے لہذا قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنے کے لیے ہم نے چار علاقوں کی تجویز پیش کی ہے جس میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے گا کیونکہ عیدالاضحی کے تہوار کی تیاریاں ایک مہینے قبل کرنی پڑتی ہیں تاکہ دشواریاں نہ پیدا ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.