ETV Bharat / city

شیوراج دہلی واپس لوٹے، کابینہ کی توسیع مؤخر - Madhya Pradesh BJP News

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما آج صبح دہلی سے واپس لوٹ آئے۔

شیوراج دہلی واپس لوٹے، کابینہ کی توسیع مؤخر

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 1:29 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلئی شیو راج سنگھ چوہان کے ساتھ صبح خصوصی طیارے سے پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سوہاس بھگت بھی لوٹے ہیں، چوہان اتوار کی دوپہر دہلی روانہ ہوئے تھے اور گزشتہ رات انہیں لوٹنا تھا، لیکن وہ آج صبح لوٹے۔

چوہان کی دو دنوں تک بی جے پی کے مرکزی رہنماؤں سےتبادلہ خیال ہوا لیکن کابینہ کی توسیع کے سلسلے میں حتمی فیصلہ فی الحال نہیں ہوپایا ہے، مانا جارہا ہے کہ کابینہ کی توسیع فی الحال ایک دو دن ملتوی کر دی گئی ہے۔

اس دوران کل دوپہر اچانک دہلی پہنچے ریاستی وزیر داخلہ نتروتم مشرا بھی ابھی دہلی میں رکے ہوئے ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق کابینہ کی توسیع سے جڑی کچھ باتوں پر ابھی بھی بحث چل رہی ہے۔

سینئر رہنما جیوترآدتیہ سندھیا کا بھی آج کا بھوپال دورہ ملتوی ہوگیا ہے، ریاست میں مارچ ماہ کے سیاسی واقعات کی وجہ سے سینئر رہنما سندھیا نے کانگریس کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیاتھا اور ان کے حامی چھ وزرا سمیت 22 ارکان اسمبلی نے بھی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیاتھا۔

ان خراب حالات میں اس وقت کے وزیراعلی کمل ناتھ نے 20 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھا اور 23 مارچ کو شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

اس کے پورے ایک ماہ بعد اپریل میں پانچ وزرا کو حلف دلاکر چوہان نے اپنے کابینہ کی تشکیل دی تھی، اس کے بعد کابینہ کی توسیع ہونی تھی، لیکن وہ مختلف وجوہات سے مسلسل ملتوی ہو رہی ہے، اسمبلی میں اراکین کی تعداد کے حساب سے ریاست میں زیادہ سے زیادہ 35 وزرا ہو سکتے ہیں، جن میں وزیراعلی بھی شامل ہیں۔

اس طرح چوہان زیادہ سے زیادہ 29 اور لوگوں کو وزیر بنا سکتے ہیں، سیاسی ماہرین کے مطابق دراصل سندھیا سے جڑے رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کرنا ہے، اس کے علاوہ بی جے پی میں پہلے سے ہی موجود تجربہ کار اور سینئر ارکان اسمبلی کی بھی کمی نہیں ہے، حال میں ریاستی بی جے پی میں بھی اقتدار کے متعدد مرکزہیں ۔ان سب حالات کے ساتھ سبھی کے درمیان تال میل بٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.