ETV Bharat / city

میونسپل افسر سے مارپیٹ: رکن اسمبلی عدالتی تحویل میں

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سکریٹری جنرل کیلاش وجے ورگيہ کے بیٹے اور رکن اسمبلی آکاش وجے ورگيہ کو میونسپل ملازمین کے ساتھ سرعام کرکٹ کے بیٹ سے مارپیٹ کرنے کے معاملے میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

author img

By

Published : Jun 26, 2019, 8:37 PM IST

Updated : Jun 26, 2019, 10:27 PM IST

bat

آکاش وجے ورگيہ کا دن میں میونسپل اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔

اندور میونسپل ملازمین کی ہڑتال پر جانے کی دھمکی کے بعد پولیس نے ایم جی روڈ تھانے میں آکاش وجے ورگیہ اور دیگر دس لوگوں کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے سمیت آئی پی سی کے سیکشنز 353، 294، 323، 506، 147 اور 148 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

اس کے بعد سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان آکاش کو گرفتار کر کے فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ گورو گرگ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ دیکھے جا سکتے ہیں

عدالت نے آکاش کو 11 جولائی تک عدالتی حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس کے ساتھ ہی آکاش کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست کو بھی خارج کر دیا۔

دریں انثاء میونسپل انتظامیہ نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے کے الزام میں سخت کارروائی کرتے ہوئے اپنے آٹھ ملازموں کو معطل کر دیا ہے۔

آکاش وجے ورگیہ کے حامی اور پولیس اہلکار دیکھے جا سکتے ہیں

آکاش وجے ورگیہ کو گرفتار کرنے پر ان کے ایک حامی گورو شرما نے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خود پر گھانسلیٹ ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی مگر پولیس نے اس کوشش کو ناکام کر دیا۔

کانگریس کے رہنماؤں نے ڈی آئی جی کو ایک میمورنڈم دے کر آکاش وجے ورگیہ کے خلاف قانون کی دیگر دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 26, 2019, 10:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.