ٹریول میڈیا کمپنی لونلی پلینیٹ نے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی 2020 سروے رپورٹ جاری کی ہے۔جس میں مدھیہ پردیش کو سیاحت کے میدان میں تیسرے مقام کا درجہ دیا گیا ہے۔
اس سروے کی رپورٹ میں انڈونیشیا کے مشرقی نوسا ٹینگر کو پہلے اور ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
ریاست کو یہ اعزاز مدھیہ پردیش کے خوبصورت سیاحتی مقامات اور اس کے زیارت گاہوں اور قدیم تاریخی عمارتوں کی وجہ سے ملا ہے۔ٹریول میڈیا کمپنی لونلی پلینٹ کمپنی نے پانچ پیرامیٹرز پر درجہ بندی کی ہے۔جس میں مدھیہ پردیش کو جنگلات کی زندگی ، تاریخی ورثہ ، زیارت گاہوں کی تعمیر کا فن اور ہر ایک کی پسند کے کھانے کے لحاظ سے اس سروے کی رپورٹ میں سرفہرست تیسرا نمبر ملا ہے۔
تعلقات عامہ کے وزیر پی سی شرما نے کہا کہ اس لسٹ میں شامل ہونا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے اسے وزیر اعلی کمل ناتھ کا کارنامہ قرار دیا۔انہوں نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ سابقہ حکومت نے سیاحت کے شعبے پر توجہ نہیں دی تھی لیکن کمل ناتھ حکومت کے آنے کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔