پولیس سپرنٹنڈنٹ سمالا پرساد نے بتایا کہ ملزم آکاش برڈے اور اس کا بھائی ابھیشیک کل شام کوتوالی تھانہ علاقہ کے چکر روڈ علاقے میں لکھن باگھمارے کے گھر لڑائی کرنے گئے تھے۔
جہاں دونوں ملزمین گالی گلوچ کرنے کے بعد اپنے گھر واپس چلے گئے تھے۔ لکھن آکاش کے ساتھ اس کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں اس کا آکاش سے جھگڑا ہوگیا اور اس کی ٹانگ پر کلہاڑی مار دی۔
مزید پڑھیں:بھوپال: مرحوم عبد الجبار کو گیس متاثرین کی خدمات کیلئے پدم شری ایوارڈ
لڑائی کے دوران آکاش نے لکھن سے کلہاڑی چھین کر اپنے بھائی ابھیشیک کو دے دی۔ ابھیشیک نے کلہاڑی سے لکھن کے سر پر تین وار کیے جس سے لکھن نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
پولیس کے مطابق لکھن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جب کہ قتل کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یو این آئی