ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: بی جے پی کی 'میں بھی شیوراج' مہم کا آغاز - news of bhopal

کانگریس رہنما نے شیوراج سنگھ کو بھوکے ننگے خاندان سے کہا تھا۔

campaign
campaign
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 10:22 PM IST

مدھیہ پردیش میں ضمنی اسمبلی انتخابات کے عین پہلے پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے "میں بھی شیوراج"مہم کی شروعات کر دی ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے صوبائی صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ اگر غریب خاندان سے ہونا گناہ ہے تو آج میں کہتا ہوں "میں بھی شیوراج"۔

مدھیہ پردیش: بی جے پی کی 'میں بھی شیوراج' مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ میں آئندہ 24 گھنٹے کے لئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی تصویر کے ساتھ اپنا نام بدل رہا ہوں۔ بی جے پی ریاستی صدر نے نے ریاست کے ہر پارٹی کارکن اور عوام سے گزارش کی ہے کہ منسلک تصویر سے اپنی ڈی پی بدلیں اور ایک آواز میں کہیں "میں بھی شیوراج"۔
دراصل کانگریس کے ایک رہنما کے ذریعہ شیوراج کو غریب خاندان کا ننگا بتائے جانے کے بعد بھارتی جنتا پارٹی نے اب پلٹ وار شروع کیا ہے اور "میں بھی شیوراج" مہم اسی کا حصہ ہے۔

وی ڈی شرما نے کمل ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا میں آج بڑے صنعت کار کمل ناتھ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا، آپ کی رئیسی آپ کو مبارک کیا غریب خاندان سے ہو نا کوئی گناہ ہے۔

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی کمل ناتھ پر طنز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.