ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: مرینا میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر 14 ہزار بندوق جمع - ضلع مجسٹریٹ نے وارننگ دی

ضلع مجسٹریٹ نے وارننگ دی ہے کہ مقررہ تاریخ تک لائسنسی ہتھیار جمع نہیں کرائے گئے تو لائسنس ہولڈروں کے لائسنس فوری اثر سے مسترد کرکے ضبط کرلئے جائیں گے۔

guns
guns
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 2:13 PM IST

مدھیہ پردیش کے چنمب ڈیویژن کے مرینا ضلع میں آن بان اور شان کی علامت مانی جانے والی ’بندوق‘ریاست میں ہورہے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق نافذ رہنے تک پولیس اور آرمس ڈیلروں کے قبضے میں رہیں گی۔

کلیکٹر اور ضلعی الیکشن افسر انوراگ ورما نے مرینا ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں میں سے پانچ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے پرامن طریقےسے منصفانہ طورپر کرائے جانے کے پیش نظر ضلع کے سبھی 27 ہزار لائسنسی ہتھیاروں کو آرمس ڈیلر اورپولیس کے مال خانوں میں چھ اکتوبر تک جمع کرائے جانے کا حکم دیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کل پانچ اکتوبر تک تقریباً 14 ہزار بندوق مال خانوں میں جمع کرائی جاچکی ہیں۔ آج چھ اکتوبر آخری تاریخ کو ضلع اور سب ڈیویژن ہیڈکوارٹروں پر لائسنسی بندوق رکھنے والوں کی صبح سے ہی آرمس ڈیلروں اور پولیس تھانوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ ورما نے وارننگ دی ہے کہ مقررہ تاریخ تک لائسنسی ہتھیار جمع نہیں کرائے گئے تو لائسنس ہولڈروں کے لائسنس فوری اثر سے مسترد کرکے ضبط کرلئے جائیں گے۔ کلیکٹر نے ان لائسنسی ہتھیار رکھنے والوں کو ہتھیار رکھنے کی چھوٹ دی ہے جنہیں اپنی جان کا خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.