ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: کورونا متاثرین کی تعداد 221، 14 ہلاک

مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کے چھ اور مریض سامنے آنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 221ہوگئی ہے۔بھوپال میں ایک شخص کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد ریاست میں 14ہوگئی۔

مدھیہ پردیش: کورونا متاثرین کی تعداد 221، 14 ہلاک
مدھیہ پردیش: کورونا متاثرین کی تعداد 221، 14 ہلاک
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 3:15 PM IST

بھوپال میں صبح ایک شخص کی موت ہوگئی، جو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔اس کی رپورٹ کل مثبت آئی تھی۔شہر میں اس وائرس کی وجہ سے موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

اس سے پہلے ابھی تک اندور میں 9 ،اجین میں 2 اور چھندواڑا اور کھرگون میں 1 شخص کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کورونا سے متاثر ہونے کا ایک معاملہ کل دیر شام ویدیشا ضلع کے سرونج میں آیا۔یہ شخص بنیادی طورپر آسام کا رہنے والاہے،جو اپنے تقریباً دس ساتھیوں کے ساتھ سرونج میں تھا۔

یہ سبھی پہلے قرنطینہ میں تھے اور انتظامیہ کے رڈار پرتھے۔کل رات سے ہی سرونج میں کرفیو لگاکر متعلقہ شخص کو بھوپال کے ایک ہسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کرایاگیا ہے۔

وہیں بھوپال میں آج صبح پانچ اور لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی اور ان کی تعداد بڑھ کر 45ہوگئی۔

ابھی تک اندور میں سب سے زیادہ 135متاثرہ افراد ملے ہیں۔اس کےعلاوہ اجین میں 7،رینا میں 12،جبل پور میں 8،کھرگون میں چار،چھندواڑا میں دو اور باقی آٹھ دیگر ضلعوں میں ملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.