بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا ان دنوں مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ اس دوران جیوتی رادتیہ سندھیا نے بی جے پی کے لیڈران سے ملاقات کی ساتھ ہی انہوں نے قلمدان کی تقسیم پر کہا کہ' سبھیی لیڈران کو ان کے مطابق محکمہ دیے گئے ہیں'۔
بھارتی جنتا پارٹی کے وزراء خود کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے کام کریں گے۔ ساتھ ہی سندھیانے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس جس سمت بڑھ رہی ہے وہ افسوسناک ہے۔'
انہوں نے کہا کہ کانگریس میں قابل اور صلاحیت کو کھبی گریڈٹ نہیں دیا جاتا۔ سندھیا نے کہا کہ' مدھیہ پردیش کی عوام کانگریس میں کوئی دلچسپی نہیں رہی ہے کیونکہ پندرہ مہینے میں بدعنوانی اور بیوپار کی سرکار چلی گئی۔ وہیں سندھیانے وزیراعلی شوک گہلوت کی قیادت والی کانگریس حکومت پر کچھ بولنے سے انکار کر دیا۔