پولیس کے مطابق جیل گارڈ یتیندر کے بھنڈ بھاگ کر آنے کی اطلاع جب مالوا کے جیل انتظامیہ کو ملی تو وہاں کے جیل انتظامیہ نے بھنڈ پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
کل رات ضلع کی اماین تھانہ پولسی نے جیل گارڈ یتیندر سنگھ گرجر کے گھرپر دبش دے کراسے پکڑ لیا۔ پولیس نے جیل گارڈ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا اور اسے 14دن تک اماین ہاسٹل میں قرنطینہ میں رکھا ہے۔
غور طلب ہے کہ ان دنوں کئی خبریں ایسی سامنے آئی ہیں، جہاں قرنطینہ سے کئی افراد فرار ہوئے۔ گزشتہ دنوں ہریانہ اور یوپی کے بستی ضلع س بھی ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 9152 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 716 افراد شفا یاب ہو چکے ہیں۔