ETV Bharat / city

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کورونا اپڈیٹ جاری کیا - وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری ریاست میں 5 ہزار 65 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ 10 ہزار 3 سو 37 لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں ڈبل ڈیٹا ہے۔

Home Minister Narutam Mishra released the Corona Update
وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کورونا اپڈیٹ جاری کیا
author img

By

Published : May 20, 2021, 7:58 PM IST

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا اب ہسپتالوں میں کافی تعداد میں بیڈ موجود ہیں۔ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر بھی کافی تعداد میں موجود ہے۔ آئی سی یو ،سی سی یو میں بھی کافی زیادہ جگہ ہے۔اب ریاست میں آکسیجن کی بھی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں دو شہروں اندور اور کھرگون میں انفیکشن ریٹ زیادہ تھی، جو اب کم ہو کر اندور میں 10.5 اور کھرگون میں 8.26 فیصد رہ گئی ہے اور پورے صوبے کی انفیکشن ریٹ کی بات کریں تو وہ 6.9 فیصد رہ گئی ہے۔ گوالیار میں 3.44 فیصد اور مرینا میں 6.7 بچی ہے، جوکہ یہ اپنے آپ میں ایک اچھا اشارہ ہے۔

ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس بات کا بھی اشارہ کیا ہے کہ بھوپال میں 25 مئی سے کورونا کرفیو میں کچھ شرطوں کے ساتھ راحت مل سکتی ہے ۔اسی طرح سے پوری ریاست کے اضلاع میں بھی دھیرے دھیرے کورونا کرفیو سے راحت دی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.