ETV Bharat / city

'نفرت انگیز ویڈیو کی تشہیر صحیح نہیں' - نیشنل سیکولر فورم بھوپال

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں نیشنل سیکولر فورم بھوپال کی جانب سے لیکچر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

talat khan
author img

By

Published : Mar 23, 2019, 11:11 PM IST

اس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن طلعت خان نے شرکت کی اور بھارت کے موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوشل سائٹس پر دیکھا ہے کہ بھارت میں چند لوگ کچھ ویڈیو ڈال کر نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں جو کہ ایک ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جو امن کا پیغام دیتا ہے لہذا متنازع ویڈیو سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ طلعت خان سیاسی اور سماجی کارکن ہیں جو کیلیفورنیا میں گذشتہ 30 تا 35 برسوں سے وہاں پر کام کر رہی ہیں۔

وہ خاص طور سے خواتین کے لیے شیلٹر ہوم اور خواتین سے جڑے جرائم کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ گذشتہ 14 برسوں سے کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ترجمان ہیں۔

Intro:بھوپال میں نیشنل سیکولر فورم بھوپال کے پروگرام میں آئی کیلیفورنیا کی سی اے ڈیموکریٹک پارٹی کی ڈیلیگیٹس اور سیاسی اور سماجی کارکن طلعت خان نے ہندوستان میں آج کے حالات پر اپنے خیالات کا اظہار-

Body:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں نیشنل سیکولر فورم بھوپال کی جانب سے لیکچر پروگرام منعقد کیا گیا- جس میں کیلیفورنیا سے آئی سی اے ڈیموکریٹک پارٹی کی ڈیلیگیٹ اور سیاسی اور سماجی کارکن طلعت خان نے ہندوستان میں آج کے حالات جس میں سیاسی اورسماجی دونوں پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کی انہوں نے سوشل سائٹس پر دیکھا ہے کی ہندوستان میں لوگوں نے کچھ سیاسی ویڈیو ڈال رکھے ہیں- جو نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں -جوکی ملک کے لئے اچھا نہیں ہے کیوں کی ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جوکی امن کا پیغام دیتا ہے- انہوں نے کہا سیکڑوں سالوں سے ہم سب اسی باغیچے کے پھول ہیں اورہرایک اپنی خوبصورتی لے کر آتا ہے - اس لیے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ سب جو ہو رہا ہے وہ صرف سیاسی فائدے کے لیے کیا جا رہا ہے- انہوں نے افسوس جتاتے ہوئے کہا کہ ان معاملوں میں سمجھدار اور پڑھے لکھے لوگ بھی شامل ہے- انہوں نے کہا آنے والی نسل کو ہم کیا پیغام دیں گے کیونکہ کوئی بھی مذہب غلط باتیں نہیں سکھاتا ہے مذہب ہمیشہ آپس میں بھائی چارے سے رہنے کا سبق دیتا ہے- انہوں نے کہا میں چوبیس سال یہاں رہی ہوں تو مجھے پتا ہے کہ کس طرح ہم لوگ رہتے ہیں اور اب دیکھ کر بڑا افسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کس طرف جا رہا ہے - انہوں نے کہا ہندوستان میں امریکا سے زیادہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے - انہوں نے کہا ہمیشہ انتخابات کے وقت نفرت پھیلانے کا کام کیا جاتا ہے جس سے ہمیں بچنا چاہیے تب ہی جاکر ایک اچھے اور نئے ہندوستان کی ہم تعمیر کر سکتے ہیں-
آپ کو بتاتے چلیں طلعت خان سیاسی اور سماجی کارکن ہیں-÷ جو کیلیفورنیا میں پچھلے 30 -35 سالوں سے وہی پر رہ کر کام کر رہی ہے- سماجی کارکن ہونے کے ناطے وہ خواتین کے لئے شلٹر ہوم, خواتین سے جڑے جرائم پر کام کر رہی ہے- ساتھ ہی پچھلے 14 سالوں سے کیلوفونیا ڈیموکریٹک پارٹی کی ترجمان ہے - اور اس میں ایف رومیٹک کمیٹی میں ہیں جس میں وہ کسی بھی طرح کا بھید بھاؤ چاہے وہ ذاتی اور مذہبی یا رنگ کو لے کر ہو کی لڑائی لڑ رہی ہے-

بائٹ- طلعت خان ...........سماجی کارکن ,کیلوفونیا

Conclusion: طلعت خان کے لیکچر کا مقصد ہندوستان میں نفرت کی ہواؤں کو روکنا اور ان پڑھے لکھے طبقے کو بیدار کرنا جو اس نفرت کی آگ کو پھیلانے کا کام کر رہے ہیں-
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.