ETV Bharat / city

گونا: حاملہ خاتون پر سسرال والوں کے ظلم کا ویڈیو وائرل - خاتون کو کرکٹ کے بللے سے پیٹنے

خاتون کو کرکٹ کے بللے سے پیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے چار افراد کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے

guna
guna
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:36 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع گونا کے سرسی تھانہ حلقہ میں ایک حاملہ خاتون کے کندھے پر دیور کو بیٹھا کر تین کلو میٹر چلانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

گونا: حاملہ خاتون پر سسرال والوں کے ظلم کا ویڈیو وائرل

اس دوران خاتون کو کرکٹ کے بللے سے مارا بھی جا رہا ہے۔ اس واردات کی فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

واردات کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ واردات خاتون کے سسرال والوں کے ذریعہ انجام دی گئی ہے، حالانکہ پولیس نے معاملے میں چار افراد کے خلاف مار پیٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے۔

بموری اسمبلی حلقہ کے گرام پنچایت رائے کے تحت گاؤں ڈگڈفلہ کے رہائشی بھیل سماج کی رہائشی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی بانسکھیڑی باشندہ ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ بعد میں وہ دوسرے نوجوان کے ساتھ رہنے لگی۔

خاتون نے کہا کہ اس کے شوہر نے اسے چھوڑنے کی بات کہی تھی، اس لئے وہ دوسرے نوجوان کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ تقریباً ایک ماہ سے وہ اور نوجوان ساتھ رہ رہے تھے، جس کی اطلاع اس کے سسرال والوں کو ملی تو حال ہی میں خاتون کے سسرال والے سسر، جیٹھ اور سسر کے دیگر بیٹے تقیرباً آٹھ کی تعداد میں لوگ موٹر سائکل سے خاتون کے ساگئی گاؤں واقع گھر پہنچے اور مار پیٹ کی۔

واردات کے وقت خاتون کے ساتھ رہنے والا نوجوان مزدوری کے لئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور خاتون گھر پر اکیلی تھی۔

پولیس میں درج شکایت میں خاتون نے بتایا کہ مار پیٹ کے بعد سسرال والوں نے اس کے دیور کو اس کے کندھے پر بٹھا دیا۔ اس کے بعد باسکھیڑی گاؤں یعنی خاتون کے سسرال چلنے کو کہا۔ یہ راستہ تقریباً 3 کلومیٹر کا ہے۔ جب خاتون نے اس کی مخالفت کی تو اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی گئی۔

خاتون نے بتایا کہ اسے کرکٹ کے بللے سے مارتے ہوئے لے جایا گیا۔ اس معاملے کی دو تین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ سرسی پولیس نے مار پیٹ کی دفعات کے تحت خاتون کے سسرال کے چار افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.