ETV Bharat / city

شراب اور زمین مافیاؤں کے خلاف کارروائی قابل ستائش: شیوراج سنگھ چوہان

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے غیر قانونی شراب مافیا اور زمین مافیا کے خلاف سخت کاروائی کے اعلان کے بعد ریاست کے متعدد اضلاع میں چھاپہ مارنے کی کاروائی کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 4:59 PM IST

cm shivraj singh caohan
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے شراب کے غیر قانونی کاروبار اور زمینی مافیاؤں کو ریاست سے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل شراب کے غیر قانونی کاروبار اور زمینی مافیاؤں پر شکنجہ کس رہے ہیں، جس میں کامیابی بھی مل رہی ہے۔

مدھیہ پردیش: شراب اور زمین مافیاوں کے خلاف حکومت سخت

انھوں نے کہا کہ اسی تعلق سے صوبے کے متعدد اضلاع میں زمینی مافیا کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور جو اضلاع اس ضمن میں نمایاں کام انجام دے رہے ہیں ان کو اعزاز سے بھی سرفراز کیا جائے گا۔

بھوپال کے کلیکٹر اویناش لاونیا نے کہا کہ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے اعلان کے بعد ہم نے ضلع کی متعدد مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے، جس میں ہم نے غیر قانونی طریقے سے چلائے جا رہے شراب کے کاروبار کے خلاف سخت قدم اٹھائے اور ہماری کوشش جاری ہے کہ ضلع سے غیر قانونی شراب کے کاروبار کو مکمل طور سے بند کردیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.