ETV Bharat / city

نرسنگھ پور: اجتماعی آبرو ریزی معاملے میں پانچ گرفتار

واردات کے بعد خاتون چیچلی تھانے بھی گئی تھی لیکن اس کی فریاد وہاں بھی نہیں سنی گئی۔ اس کے بعد آس پڑوس کےلوگوں کی باتوں سے تنک آکر اس نے خودکشی کرلی۔

arrested
arrested
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 2:27 PM IST

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے گاڈروارا تحصیل کے ریچھئی گاؤں میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور اس کے بعد متاثرہ کے ذریعہ خودکشی کے واقعہ کے سلسلے میں پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کے علاوہ پولیس افسروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 28 ستمبر کو خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں کل اروند، موتی لال، انل، پروشوتم اور ایک خاتون لیلا بائی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین کے خلاف درج فہرست ذات و قبائل مظالم کے حل کے قانون کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ گوٹی ٹوریا پولیس چوکی کے انچارج مشری لال کوپارے کے خلاف بھی جرم درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا گاؤں ریچھئی، گوتی ٹوریا پولیس چوکی کے تحت آتا ہے۔ خاتون واقعہ کے بعد پولیس چوکی پہنچی تھی لیکن اس کی شکایت نہیں سنی گئی۔ اس نے خودکشی کرلی۔

اس معاملے کے طول پکڑنے کے بعد کل دیر شام وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سبھی ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ اسی کی وجہ سے چوکی انچارج کے خلاف معاملہ درج ہوا اور اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش تیواری اور گاڈروارا کے سب ڈیویژنل پولیس افسر (ایس ڈی او پی) سیتارام یادو کو کل رات ہی فوری اثر سے ہٹا دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد خاتون چیچلی تھانے بھی گئی تھی لیکن اس کی فریاد وہاں بھی نہیں سنی گئی۔ اس کے بعد آس پڑوس کےلوگوں کے تانوں سے تنک آکر اس نے خودکشی کرلی۔ اس کے بعد معاملہ بڑھتا گیا اور پھر ملزمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.