ETV Bharat / city

ڈمپر اور ٹرک کے مابین بھیانک ٹکر، ڈرائیور کی موت - ٹرک ڈرائیور زخمی

گوالیار کے بھنڈ روڈ پر ٹرک اور ڈمپر کے مابین تصادم میں ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر کی موت ہو گئی، جبکہ ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں ٹرک سے باہر نکالا گیا۔

ڈمپر اور ٹرک کے مابین بھیانک ٹکر ڈرائیور کی موت

author img

By

Published : May 19, 2020, 12:54 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے بھنڈ روڈ پر ٹرک اور ڈمپر کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہونے کے بعد دونوں ہی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس میں ڈمپر ڈرائیور اور کلینر کی جھلسنے کے باعث موت ہو گئی، جبکہ ٹرک ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہوگیا، جنہیں وقت پر گاڑی سے نکال کر پولیس نے اسپتال پہنچایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی رات تقریبا 10 بجے کا ہے، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مہاراج پور پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور فائر بریگیڈ عملے کے ذریعے آگ کو قابو میں کیا گیا۔

تھانہ انچارج کے مطابق حادثے کے دوران ٹرک میں پھنسے ڈرائیور اور کلینر کو شیشہ کو توڑ کر باہر نکالا گیا، لیکن آگ لگنے کے باعث ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے ڈرائیور اور کلینر کی شناخت جتیندر بگھیل اور کلینر بھورا بگھیل کے طور پر ہوئی ہے، دونوں اتر پردیش کے فیروزآباد کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

اسی دوران تفتیش میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ٹرک اور ڈمپر دونوں کا ایک ہی مالک ہے، اور وہ فیروز آباد کا رہائشی پردیپ یادو بتایا جا رہا ہے، فی الحال پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.