ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش میں 15 مئی تک کرفیو - کل کورونا 2 مہم

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب پیدا شدہ صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں آئی ہے لیکن اس پر مکمل قابو پانے کے لیے پوری ریاست میں 15 مئی تک کورونا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

mp
mp
author img

By

Published : May 6, 2021, 10:35 PM IST

شیوراج سنگھ چوہان نے ’کِل کورونا 2 مہم‘ کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے مختلف عوامی نمائندوں، افسران اور فیلڈ عملے سے خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس بار کورونا وائرس گاؤں تک میں پھیل گیا ہے۔ اس وائرس کی چین کو توڑنا ہوگا اور اس کے لیے 15 مئی تک مکمل مدھیہ پردیش میں کرفیو رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام عوامی نمائندے، انتظامی عملے کے ساتھ مل کر گاؤں گاؤں تک پہنچیں اور کورونا مریضوں کی شناخت کرکے ان کے گھروں کو چھوٹے چھوٹے علاقے کے طور پر بنائے۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ مریض کا فوراً علاج شروع کیا جائے۔ یہ کام تمام گاؤں کے ساتھ ہی چھوٹے قصبوں اور شہروں میں بھی کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کرنے کے بعد ہم ریاست میں کورونا کی چین کو توڑ کر اس پر مؤثر ڈھنگ سے قابو پا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.