ETV Bharat / city

کانگریس کسان احتجاج کے نام پر کر رہی ہے سیاست: شیوراج سنگھ - وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان

شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس کسانوں کے احتجاج کے تعلق سے کانگریس پر طنز کیا اور زرعی قانون کی حمایت کی۔

Shivraj Singh
شیوراج سنگھ
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 4:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے زرعی قانون پر چل رہے احتجاج پر کہا کہ کانگریس کسانوں کے احتجاج کی آڑ میں سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے رہنماؤں کو یہ تک نہیں معلوم کہ آلو زمین سے نکلتا ہے یا مشین سے۔

شیوراج سنگھ

انہوں نے کہا کہ مرکز کے کسانوں کے لیے بنائے گئے تینوں قانون ان کے فائدے کے لیے ہیں۔ وزیراعظم کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بہت دور کی سوچ رکھنے والے رہنما ہیں۔ انھوں نے کسانوں کے لیے چھوٹی اسکیمیں بھی تیار کی ہیں اور یہ تینوں قانون کسانوں کی ترقی میں بہت کام آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو وہ بھی یہ کہتی تھی کہ کسانوں کے لیے قانون میں تبدیلی ضروری ہے اور اب وہی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری جدوجہد جاری رہے گی: ٹکیت

شیوراج سنگھ نے کہا ہم اپنے صوبے میں کسانوں کو ان قوانین کے فائدے بتائیں گے اور ان تک اسے پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا اس قانون سے کسانوں کو آزادی ملی ہے ورنہ کسان اب تک منڈی میں قیدی کی طرح تھا اور اب کسان آزاد ہے اور وہ اپنی فصل کہیں بھی بیچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسان کو اچھی کھاد، بیج اور فصل کی قیمت پہلے سے ہی پتہ ہو تو اس کے لئے یہ اچھا ہے۔ وہیں اسٹاک سسٹم ختم ہونے سے بھی کسانوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ اس لیے ہم اس ذرعی قانون کی حمایت میں ہیں اور ہم مدھیہ پردیش میں کسانوں کے راحت کے لیے کام شروع کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.