بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایم ایل بی کالج کے شعبہ اردو میں سرسید ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر شعبہ اردو کی صدر بلقیس جہاں نے کہا سرسید ہمارے لیے رہبر ہیں لیڈر ہی مصلح قوم ہیں۔ انہوں نے کہا سرسید ہماری قوم کی لئے اتحاد اتفاق کی بڑی مثال ہیں۔ سرسید کا خواب یہ تھا کی وہ اپنی قوم کو سب زبانوں سے واقف کروانا تھا۔
انہوں نے کہا سر سید احمد خان نے انگریزی زبان کو سیکھنے پر زور دیا تھا کیونکہ اس زبان میں زیادہ تر علم و فنون موجود ہیں۔
وہیں اس موقع پر ایم ایل بی کالج کی طالبات نے بھی سرسید احمد خان پر اظہار خیال کیا۔