ETV Bharat / city

جن کے دامن داغدار، وہ کیا جانچ کریں گے: وشواس سارنگ

ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار ہورہے ہجومی تشدد کے واقعات کی جانچ کو لے کر کانگریس پارٹی نے جانچ کمیٹی بنائی ہے۔ جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جن کے دامن داغدار ہیں، وہ کیا جانچ کریں گے؟

vishwas sarang
وشواس سارنگ
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 5:14 PM IST

مدھیہ پردیش میں لگاتار ہجومی تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں، جس پر ریاست مدھیہ پردیش کی کانگریس کمیٹی نے ہجومی تشدد کے معاملات کی جانچ کے لیے جانچ کمیٹی بنائی ہے۔ جس کے تحت کانگریس کے لیڈران جہاں جہاں ہجومی تشدد کے معاملات ہوئے ہیں، وہاں جاکر رپورٹ تیار کریں گے۔

دیکھیں ویڈیو

ریاستی وزیر وشواس سارنگ نے جس پر کہا کہ کانگریس پارٹی کے جتنے بھی لیڈر ہیں ان کے دامن داغدار ہیں۔ اس کے لئے وہ کیا جانچ کمیٹی بنائیں گے اور کس بات کی جانچ کریں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ہی ریاستی حکومت اور پولیس نے ضلع نیمج میں ہوئے ہجومی تشدد کے ملزمین کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے ان کے مکانوں کو زمین دوز کردیا اور ان کی گرفتاری کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پورے صوبے میں اس طرح کی ذہنیت رکھنے والے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:'ہجومی تشدد کے واقعات اندور کی وراثت پر دھبہ'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جو جانچ کمیٹی بنائی ہے اس سے کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے ملزموں کے خلاف سخت قدم اٹھائے ہیں تو اب کس بات کی جانچ کمیٹی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.