پولس ذرائع کے مطابق بی جے پی لیڈر تیجی سنگھ راجپوت کی گاڑی کل شب بھوپال سے واپس آتے وقت ضلع رائے سین کے دیو نگر تھانہ علاقہ میں بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثہ میں شدید طور پر زخمی مسٹر راجپوت کو ضلع ہسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔
گاڑی میں مسٹر راجپوت کے علاوہ چار دیگر افراد بھی سوار تھے۔ یہ تمام لوگ بھوپال سے روانہ ہو کر ضلع ساگر کے دہلی کے لیے جارہے تھے۔ دیو نگر میں ایک پل کے پاس کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ گاڑی میں سوار دیگر لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ بی جے پی لیڈر مسٹر راجپوت ضلع ساگر کے دیوری سے سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار تھے، جو کانگریس امیدوار ہرش یادو سے ہارگئے تھے۔