بھوپال ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف کے ایک اہلکار نے ایک ایسا کارنامہ کر دکھایا جس کے بعد اس کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس بیچ مہاجر مزدور اور دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے لوگ اپنے گھروں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔
اسی طرح ایک خاتون شرمک خصوصی ٹرین میں کرناٹک سے اترپردیش تک کا سفر کر رہی تھیں، اس بیچ ٹرین بھوپال اسٹیشن پر رکی، خاتون شافعہ ہاشمی کو اپنے بچے کے لیے دودھ چاہیے تھا، اس لیے اس نے اسٹیشن پر موجود آر پی ایف اہلکار اندر یادو سے گذارش کی وہ بچی کے لیے دودھ لے آئیں۔
کانسٹیبل اندر یادو بچی کے لیے دودھ لانے گئے تو اتنے میں ٹرین چل پڑی، اندر نے دودھ لے کر ٹرین کے پیچھے دوڑ لگائی اور بچی تک دودھ پہنچایا۔
اندر کے اس کارنامے کے بعد ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے، چاہے وہ ریلوے انتظامیہ ہو یا عام عوام، سبھی ان کی بہادری کو سلام پیش کر رہے ہیں۔
بھارتی وزیر ریل پیوش گوئل نے تو اندر یادو کا موازنہ ایتھلیٹ اُسین بولٹ سے کیا۔
وزیر ریل پیوش گوئل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ میں لکھا 'ریلوے پولیس فورس کے ایک کانسٹیبل اندر یادو نے چلتی ٹرین کے پیچھے دوڑ لگا کر ایک ماں تک اس کی چار سالہ بچی کے لیے دودھ پہنچایا، اندر کے اس کارنامے کے لیے میں نے اسے نقد اوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔