ریاست مدھیہ پردیش حکومت کے کلچر ڈیپارٹمنٹ نے کانگریس کے سینیئر رہنما اور اترپردیش، اتراکھنڈ و مزورم کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کو مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا صدر مقرر کیا ہے۔
احکامات کے مطابق ان کی مدت کار دو سال یا تا حکم ثانی رہے گی۔ وہیں ڈاکٹر عزیز قریشی کو اکادمی کے مالیاتی اختیارات کے ساتھ ہی ایڈمنسٹریٹیو اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر قریشی اپنے امور کار کے تعلق سے براہ راست وزیر اعلی کمل ناتھ کو رپورٹنگ کریں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر قریشی عہدے پر رہتے ہاؤس، کار اور ٹی اے، ڈی اے جیسی سہولیات نہیں لیں گے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عزیز قریشی سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ حکومت میں بھی مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے صدر رہے ہیں۔