ETV Bharat / city

آنندی بین پٹیل نے بطور گورنر حلف لیا

ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے کے متل نے راج بھون کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک مختصر اور باوقار تقریب میں محترمہ پٹیل کو بطور گورنر حلف دلایا۔

Anandiben Patel takes oath as Madhya Pradesh Governor

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:26 PM IST

مدھیہ پردیش کی گورنر کے طور پر آج یہاں محترمہ آنندی بین پٹیل نے حلف لیا۔ ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے کے متل نے راج بھون کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک مختصر اور باوقار تقریب میں محترمہ پٹیل کو بطور گورنر حلف دلایا۔

آنندی بین پٹیل نے بطور گورنر حلف لیا

اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اور سینئر عہدیدار موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت چیف سکریٹری اقبال سنگھ بیس نے کی۔کورونا کے پیش نظر پروگرام میں بہت ہی کم لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا اور سوشل ڈسٹینسنگ وغیرہ کابھی مناسب انتظام تھا۔

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن طبیعت کی خرابی کے سبب گذشتہ چندروز سے آبائی شہر لکھنئو کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔ ایسی صورت میں صدر نے اترپردیش کی گورنر محترمہ پٹیل کو مدھیہ پردیش کے گورنرکا چارج بھی سونپا ہے۔گورنر محترمہ پٹیل آج شب یہیں پر آرام کریں گی اور کل ریاستی کابینہ توسیع کے پیش نظر نئے وزراء کوحلف دلائیں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.