ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم برکت اللہ فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے یاد بیگمات بھوپال پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام برکت اللہ فورم نے بھوپال ریاست کی بیگمات کی حیات و خدمات پر منعقد کیا تھا، جس میں بھوپال کے مؤرخین نے کہا کہ بھوپال کی ترقی میں بھوپال کی بیگمات کا بڑا ہاتھ رہا ہے، کیونکہ بھوپال ریاست کی ابتداء ہی خواتین حکمرانوں سے ہوئی ہے۔
مؤرخین نے کہا کہ جب ہم سردار دوست محمد خان کے بعد کی بات کرتے ہیں تو یہاں مسلسل بیگمات نے ہی حکمرانی کی اور ان بیگمات نے ریاست بھوپال کی ترقی کے لیے بہت سے فلاحی کاموں کو انجام دیا، جس میں تعلیم اور بھوپال کی خوبصورتی کے لیے تاریخی عمارت تعمیر کروائی، ساتھ ہی بھوپال میں عوام کے لیے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے کافی اچھے انتظامات کیے۔
پروگرام میں برکت اللہ فورم نے سماج میں بہترین خدمات انجام دے رہی خواتین کو اعزاز و اکرام سے بھی نوازا گیا۔