ETV Bharat / city

بھوپال میں کورونا وائرس کے 86 نئے کیسز - کورونا انفیکشن کے معاملات

مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس کے 86 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھوپال میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 3241 تک جا پہنچی ہے۔

86-new-corona-patients-found-in-bhopal
بھوپال میں کورونا وائرس کے 86 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 3:35 PM IST

انلاک 2 شروع ہوتے ہی دارالحکومت بھوپال میں کورونا انفیکشن کے معاملات قابو سے باہر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ آج بھی دارالحکومت بھوپال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 86 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

دارالحکومت بھوپال میں یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ بھوپال میں کورونا انفیکشن کے معاملات کے بارے میں بات کریں تو دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر 3241 مثبت واقعات پائے گئے ہیں۔ وہیں علاج کے دوران 113 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد میں ایک ایمس کی خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اتوارا کے علاقے سے بھی 6 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ ایک ہی خاندان کے یہ تمام افراد بتائے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ پرانے شہر کے علاقے جمالپور، لکھیرا پورہ، عیدگاہ ہلس، کملا پارک، بودھواڑہ، شاہجہان آباد میں بھی متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ وہیں نئے علاقوں میں چونا بھٹی، اریرا کالونی، پپلانی، تری لنگا کے علاقے میں انفیکشن پایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.