ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں 76 دنوں تک دکانیں بند رہنے کے باوجود بجلی بل میں اضافے کے سبب اے بی وی پی ’اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد‘ کے عہدیداروں نے سیکیور میٹرز کے دفتر میں عجیب وغریب مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ کرتے وقت مظاہرین نے اپنا خون ایک پلیٹ میں نکال کر سیکیور میٹرز کمپنی کے عہدیداروں سے پینے کی درخواست کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب انہیں دکانداروں اور عام لوگوں کا خون ہی چوسنا ہے تو پھر بالواسطہ ہم اپنا خون لائے ہیں۔
اسی اثنا میں سٹی کوتوالی اور پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو سمجھا کر مظاہرین کو پر سکون کیا۔
اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے شنکر گرجر نے بتایا کہ کورونا کرفیو کے دوران سیکیور میٹرز کمپنی نے پرانے بجلی کے بل بھیجے ہیں۔
جب تاجر کورونا کرفیو میں اپنا کاروبار بند رکھے ہوئے ہیں تو پھر وہ بجلی کے بل کس طرح ادا کرسکیں گے۔نیز یہ بھی کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنا خون یہاں لائے ہیں ہم ان سے گزارش کر رہے ہیں کہ عام لوگوں کا خون نہ لیں جو ہم لے آئے ہیں اسے ہی پی لو۔
گرجر نے مزید کہا کہ اگر اب بھی سیکیور کمپنی بلوں میں رعایت نہیں دیتی ہے تو آنے والے وقت میں پرتشدد احتجاج کیا جائے گا۔