ETV Bharat / city

'ہمیں اردو پر توجہ دینے کی ضرورت' - ڈاکٹر شاہد رضا جمال رزمی

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے محلہ برہپورہ میں انجمن باغ و بہار کے زیر اہتمام اردو کے طلباء و طلبات کے لیے اردو ادبی کوئز کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

'We need to focus on Urdu'
'ہمیں اردو پر توجہ دینے کی ضرورت'
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 7:52 AM IST

اس کوئز مقابلہ میں کل نو ٹیموں نے شرکت کی اور ہر ٹیم میں دو دو لوگ شامل تھے۔ اور دو راؤنڈ تک چلے اس مقابلہ میں سبھی ٹیموں سے کل دس دس سوالات پوچھے گئے۔ انجمن باغ و بہار کے نائب صدر جوثر ایاغ نے بتایا کہ اس کوئز مقابلہ کے انعقاد کا مقصد طلبہ و طالبات میں مسابقتی امتحانات کی طرف رغبت پیدا کرنا ہے۔

اس اردو ادبی کوئز میں جج اور نظامت کے فرائض بھاگلپور کے معروف شخصیت پروفیسر شاہد جمال رزمی نے انجام دیے، جب کہ صدارت کی ذمہ داری درجنوں کتابوں کے مصنف اور بھاگلپور کے معروف شخصیت پروفسیر مناظر عاشق ہرگانوی نے انجام دئے۔ مقابلہ میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام پانے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اول انعام پانے والی ٹیم میں رفعت شاہین اور شاہینہ اعظمی نے مسرت کا اظہار کیا۔

ویڈیو

حالانکہ اس موقع پر سامعین کی تعداد نہایت ہی کم تھی، جس پر خادم اردو حبیب مرشد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو کا نقصان اردو داں طبقہ کی عدم دلچسپی کے باعث ہو رہا ہے، لہذا لوگوں کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پروگرام میں شریک مہمانوں کی گلپوشی کی گئی۔ اس اردو ادبی کوئز کے اہتمام میں اانجمن باغ و بہار کے ذمہ داران بشمول جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد پرویز، صدر ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی، نائب صدر جوثر ایاغ، محمد شاداب، محمد عامر وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔ مظہر مجاہدی، منظر امام، اختر اعظم، پروفسیر جمشید حسن، فیض رحمان، افتخار عالم، فاروق اعظم، محمد بلال، حسین صدیقی، ارشد رضا، ڈاکٹر خالدہ ناز وغیرہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.