کورونا وائرس کے اثرات کو روکنے اور اس وبا کی زنجیر کو توڑنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور روزینہ مزدور کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ایسا ہی ایک معاملہ ریاست بہار ضلع بھاگل پور میں سامنے آیا ہے جب تین بھوکی بہنوں نے پی ایم او کو کال کرکے اپنی مفلسی کے بارے میں معلومات دی، جس کے بعد پی ایم او کے ذریعہ ان تینوں بہنوں کو فوری طور پر کھانا فراہم کیا گیا۔
ان تینوں سگی بہنوں کے والدین ایک حادثے میں فوت ہوگئے تھے۔ جس کے بعد وہ لوگ پیٹ کے لیے گھر گھر جا کر کام کرتی تھیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے تینوں کو کوئی کام نہیں مل رہا ہے، جس کی وجہ سے تینوں بہنوں کو بھوکا ہی رہنا پڑتا ہے لیکن جب بھوک سے زندگی مشکل ہوتی جارہی تھی تبھی تینوں بہنوں نے گھر میں پڑے اخبار میں پی ایم او آفس ہیلپ لائن (1800118797) پر فون کیا۔
انہوں نے پی ایم او آفس کے ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے کھانا نہ کھانے کے بارے میں معلومات دیں۔ اس کے بعد پی ایم آفس نے پٹنہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو معلومات فراہم کیں۔
جس کے بعد آدھے گھنٹے کے اندر ضلعی انتظامیہ جگدیش پور زونل آفیسر سونو بھگت تینوں بہنوں کے لیے راشن، ضروریات اور کھانا لے کر خود پہنچ کر اپنے ہاتھوں سے تینوں بہنوں کو کھانا پیش کیا۔
گوری کماری کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں نے لاک ڈاؤن کے بعد کچھ دن کھانا کھلایا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دن سے ہماری تینوں بہنوں نے کچھ نہیں کھایا ہے۔
ہمیں ایک اخبار میں نمبر (1800118797) ملا ، ہم نے اس نمبر پر کال کیا اور بتایا کہ ہمارا کوئی سہارا نہیں ہے اور گزشتہ 3 دن سے بھوکے ہیں۔ جس کے بعد ایک آفیسر آدھے گھنٹے میں مجھے کھانا پہنچانے آیا اور انہوں نے مجھے چاول ، دال ، چوڑا اور دال موٹ دیا۔
اس دوران ان تینوں بہنوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
سی او سونو بھگت نے بتایا کہ جلد ہی تینوں بہنوں کو سرکاری فنڈ سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ای ٹی وی بھارت نے بھاگلپور ضلعی انتظامیہ کو سلام پیش کیا ہے اور آپ سب سے عاجزی کے ساتھ گزارش کرتا ہے کہ اگر آپ کو اپنے گھر کے آس پاس کوئی ضرورت مند نظر آتا ہے تو اس کی اپنی حیثیت کے مطابق مدد کریں۔