ETV Bharat / city

ممبئی سے دربھنگہ کے لیے لوٹے مزدوروں کو بھاگلپور پہنچادیا - ممبئی سے دربھنگہ کے لیے

مزدوروں کو خصوصی ٹرین سے دربھنگہ پہنچنا تھا لیکن ٹرین کٹیہار پہنچ گئی، اس کے بعد اسے کٹیہار کے بجائے بھاگلپور پہنچا دیا گیا، جہاں سے اس کے گھر کے لئے کوئی بس سروس نہیں ہے۔

shramik special
shramik special
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 10:09 AM IST

ممبئی سے لوٹنے والا محمد اکرام ان بدقسمت مہاجر مزدوروں میں سے ایک ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے بھوکا پیاسا سفر کر رہا ہے لیکن ابھی تک اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

دراصل محمد اکرام خصوصی ٹرین سے ممبئی سے دربھنگہ کے لئے روانہ ہوا تھا لیکن ریل گاڑی کٹیہار پہنچ گئی اور کٹیہار سے ان لوگوں کو دربھنگہ پہنچانے کے بجائے بھاگلپور پہنچا دیا گیا حالانکہ بھاگلپور سے دربھنگہ روٹ کی کوئی بس ہی نہیں ہے۔ ایسے میں وہ اور ان کے ساتھی حیران و پریشان ہیں۔

ممبئی سے لوٹا مزدور در بدر بھٹکنے کو مجبور

اپنے ضلع کے گیارہ ساتھیوں کے ساتھ بھاگلپور پہنچے اکرام اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ جہاں یہ لوگ کام کرتے تھے، لاک ڈاؤن کے دوران فیکٹری مالک نے انہیں نکال دیا۔ ان کے کمائے پیسے بھی نہیں دیے۔

انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران مدھیہ پردیش تک تو کھانا ملا لیکن یو پی اور بہار میں کہیں کھانا نصیب نہیں ہوا اور نہ ہی ان لوگوں کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ گاڑی ریزرو کرکے اپنے گھر پہنچ سکیں۔

مخلتف ریاستوں سے بہار پہنچنے والے ہزاروں مزدوروں کی یہی درد بھری داستان ہے۔ خصوصی ریل گاڑیوں کو پہنچنا کہیں اور چاہئے لیکن وہ پہنچ کہیں اور جاتی ہیں۔ ایسے میں ان مزدوروں کو اپنی منزل تک پہچانے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے لیکن افسران کی نا اہلی اور بے توجہی کے باعث ان بے چارے غریب مزدوروں کو در در بھٹکنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.