ETV Bharat / city

ہولی کے پیش نظر بھاگلپور میں سکیورٹی سخت

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 7:20 PM IST

ہولی کے موقع بہار کے بھاگلپور شہر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Security tightened in Bhagalpur on the vacation of Holi
ہولی کے پیش نظر بھاگلپور میں سکیورٹی سخت

خاص طور پر بھاگلپور کے حساس علاقے جیسے تاتارپور، گھنٹہ گھر اور اسٹیشن چوک پر پولیس اہلکاروں کی خاصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ بھاگلپور کے سینیئر ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ 'ہولی پر اضافی سکیورٹی فورسز بھی تعینات کی جا رہی ہے۔'

بھاگلپور کے سینیئر ایس پی آشیش بھارتی کے مطابق بھاگلپورکے حساس مانے جانے والےعلاقوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناگہانی صورتحال پیش نہ آئے۔

دراصل ہولی کے موقع پر کچھ شر پسند عناصر علاقے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ جس کے پیش نظر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

حالانکہ رواں برس کورونا وائرس نے رنگوں کے تہوار ہولی کا رنگ پھیکا کر دیا ہے۔ اس کے باجود ملک بھر میں حالات کو دیکھتے ہوئے کب۔ کہاں کیا ہوجائے یہ کہہ پانا مشکل ہے۔ اس لیے بھاگلپور پولیس خاص مستعد نظر آرہی ہے۔ الگ سے مزید تین سو پولیس کی ٹکڑیاں لگائی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.