ETV Bharat / city

بھاگلپور: جمعیت علماء کے اجلاس میں ممبرسازی مہم کا فیصلہ - بھاگلپور میں جمعیت علماء ہند

جمعیت علماء ہند بھاگلپور اکائی کے اجلاس میں تنظیم کو دیہی علاقوں سے جوڑنے اور ممبرسازی کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ بیت المال کے ذریعہ ضرورت مندوں اور محتاجوں کے مالی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

meeting of jamiat ulema i hind bhagalpur unit
بھاگلپور: جمعیت علماء کے اجلاس میں ممبرسازی مہم کا فیصلہ
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 9:05 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور میں جمعیت علماء ہند بھاگلپور اکائی کا ایک اہم اجلاس مدنی مسافرخانہ کے دفتر میں منعقد کیا گیا، جس میں جمعیت کو گاؤں گاؤں اور قصبے تک پھیلانے پر زور دیا گیا اور ممبرسازی کی خصوصی مہم چلانے کا لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔

بھاگلپور: جمعیت علماء کے اجلاس میں ممبرسازی مہم کا فیصلہ

اس میٹنگ کی صدارت جمعیت علماء بھاگلپور کے صدر مولانا مطیع الرحمن نےجمعیت کو مزید فعال بنانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اکابرین نے جو طریقہ کام کر نے کا بتایا ہے اسی طریقے پر کام کر ہم کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں۔ جمعیت اخلاص، توکل، اتباع سنت اور تقویٰ پر قائم ہے اور یہی ہمارا سرمایہ ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ جب تک ہم میں یہ ساری چیزیں رہیں گی تب تک جمعیت کامیابی اور کامرانی کے ساتھ چلتی رہے گی اور دن دونی ترقی بھی کرتی رہے گی۔

اس موقع پر مفتی خلیل نے جمعیت کے کاموں کو آگے بڑھانے کے تجویز پیش کی اور اس کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے مختلف مواقع پر کام کو کیسے انجام دینے، مالی تعاون کے حصول کے طریقہ کار، جمعیت کی توسیع اور تعارف پر اپنی تجویز پیش کی۔

اس موقع پر نیا خزانچی ماسٹر بدر الدجیٰ کو بنایا گیا تاکہ اکاؤنٹ کو بہتر طریقے سے چلایا جاسکے، جمعیت کے کاموں کو آگے بڑھانے کے ساتھ عوام کو جوڑنے اور بلاک و پنچایت سطح تک لے جانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

اس موقع پر بیت المال کے ذریعہ ضرورت مندوں اور محتاجوں کے مالی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی ان لوگوں نے جمعیت کو ملک گیر پیمانے پر متحرک کرنے پر زور دیا ان لوگوں کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سرگرمی تھوڑی کم تھی لیکن اب حالات بہتر ہو رہے ہیں اور بلاکوں اور پنچایتوں میں جمعیت کا کام شروع ہوگا۔

اس موقع پر مولانا قمر الزماں نائب سکریٹری، قاری مسعو د، مولانا نصیر الدین، مولانا فاروق سنہولہ، شمیم انور نو گچھیا، ماسٹر منصور، مولانا مسعود کوروڈیہہ، ظفر بد لو چک، مولانا فیروز حیدر،بادشاہ خان، محمد اشرف وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.