اس بار این ڈی اے اتحاد سے الگ ہونے کے بعد تو کسی امیدوار کی جیت پانے کی امید کافی کم ہے لیکن جے ڈی یو اور بی جے پی کیلئے ٹینشن ضرور پیدا کر دی ہے۔ بھاگلپور کے ناتھ نگر اسمبلی حلقہ پر ایل جے پی نے امر سنگھ کشواہا کو میدان میں اتارا ہے۔
ایسے میں ہمارے نمائندہ نے ان سے بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ حقیقت میں ان کی منشاء جیت حاصل کرنا ہے یا جے ڈی یو کو ہرانا اور نتیش حکومت کے خلاف کون سے اشو ہیں جس پر ووٹ مانگ رہے ہیں اور وہ عوام کو باور کرانے میں کتنا کامیاب ہو رہے ہیں۔