ETV Bharat / city

فاقہ کشی کے شکار شخص کے لیے راشن کا انتظام - امردیپ کمار مشرا کو راشن وغیرہ دستیاب کروایا

ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع سول کورٹ کے سب جج و ضلع لیگل سروس اتھاریٹی سیکریٹری دیپک کمار نے فاقہ کشی کرنے والے شخص کو راشن دستیاب کروایا۔

civil court sub judge provided food for needy person
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 11:50 PM IST

دربھنگہ سول کورٹ کے سب جج و ضلع لیگل سروس اتھاریٹی کے سکریٹری دیپک کمار نے انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے لاک ڈاون میں فاقہ کشی کے شکار شخص سے ملاقات کرکے انہیں راشن دستیاب کروایا -

ویڈیو

دراصل دیپک کمار کو واٹس ایپ کے ذریعے یہ اطلاع ملی کہ منی گاچھی تحصیل کے بہٹا گاؤں کے باشندہ امردیپ کمار مشرا لاک ڈاؤن کے دوران فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ دیپک کمار نے مقامی تھانہ سے اس موضوع پر رپورٹ طلب کی، منی گاچھی تھانہ انچارج نے معاملے کی جانچ کرکے ضلع لیگل سروس اٹھارٹی کو رپورٹ سونپی کہ واقعی امردیپ کمار مشرا کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ وہیں سرپنچ نے بھی اسی طرح کی بات کہی۔ اس رپورٹ کے بعد سب جج نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایڈوکیٹ وشنو کانگ چودھری کے ساتھ امردیپ مشرا کے گھر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے امردیپ کمار مشرا سے پوچھ گچھ کی، پوچھ گچھ میں تھانہ انچارج اور سرپنچ کی پیش کردہ رپورٹ درست پائی گئی پھر سب جج و سکریٹری دیپک کمار کی ہدایت پر سرپنچ اور تھانہ انچارج کے ذریعے فوری طور پر امردیپ کمار مشرا کو راشن وغیرہ دستیاب کروایا گیا۔ مزید ضروری سامان دسیتاب کروانے کی ہدایت دی گئی۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت بات چیت کرتے ہوئے سب جج و سکریٹری دیپک کمار نے کہا کہ' انہیں اس سلسلے میں اطلاع ملی تھی کہ امردیب مشرا نامی شخص فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں جس کے بعد انہوں نے انہیں راشن سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کروایا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' مذکورہ معاملے میں دو مختلف ایجنسیوں کی الگ الگ رپورٹ آئی تھی اس لیے ہم سچائی جاننے کے لیے یہاں آئے تھے اور پہلی نظر میں یہ پایا گیا کہ مذکورہ شخص واقعی غریب ہے اور فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں جس پر تھانہ انچارج اور سرپنچ کے ذریعے ان کے خانے پینے کا انتظام کروایا گیا ہے'۔

سب جج و سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سیل دربھنگہ دیپک کمار نے یہ بھی کہا کہ' ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے ہم اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی بھوکا نہ رہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ ضلع انتظامیہ جوڈیشیری این جی او اور خوشحال لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے افراد کے لیے آگے آئیں'۔

انہوں نے کہا کہ مکھیا سرپنچ سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے علاقے میں نظر رکھیں اور کورونا کے سلسلے میں بیداری لانے کے ساتھ غریبوں کے خانے پینے کا خاص دھیان رکھیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.