ETV Bharat / city

کورونا اہلکاروں کو خراج تحسین - جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا سے عوام کو بچانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

ریاست بہار کے ایک ٹیچر نے کورونا وائرس سے تحفظ کے فرائض انجام دینے والے صحت،پولیس اور میونسپل اہلکاروں کو اپنی پینٹگز سے خراج تحسین پیش کیا۔

creative-tribute-to-corona-commandos
کورونا اہلکاروں کو خراج تحسین
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 5:33 PM IST

ریاست بہار کے ایک ٹیچر نے کورونا وائرس سے تحفظ کے فرائض انجام دینے والے صحت،پولیس اور میونسپل اہلکاروں کو اپنی پینٹگز سے خراج تحسین پیش کیا۔

بہار کے فاربسگنج کالج میں استاذ راجیش کمار نے اپنی پینٹگز میں مذکورہ محکموں کی سراہنا کرتے ہوئے اس پر ہندی زبان میں عنوان بھی لکھے۔

کمار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کیا، جس میں انھوں نے یہ بتایا کہ موجودہ خطرناک صورتحال میں یہ لوگ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا سے عوام کو بچانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

اس میں بتایا گیا کہ کورونا کمانڈوز اس مشکل وقت میں شہریوں کی حفاظت کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔جبکہ ملک میں شہریوں کو ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے اور اس متعدی مرض سے بچاو کے لیے سماجی تقاریب منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی گئی اور لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

ان حالات میں محکمہ صحت،پولیس اور میونسپل ورکرز کی خدمات قابل ستائش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.