ETV Bharat / city

پٹرول پمپ لوٹنے آئے تین بدمعاش گرفتار - Loot

ریاست بہارکے بھاگلپور ضلع کے کجریلیتھانہ علاقہ کے گوری چوک گاﺅں کے نزدیک کل دیر رات ایک پٹرول پمپ پر لوٹ پاٹ کرنے کے دوران پولیس نے تین بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 10:16 PM IST

بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے آج بتایا کہ پٹرول پمپ پر پہنچے تین بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر ایک ملازم سے قریب 1450 روپے لوٹ لئے اور پھر دفتر میں داخل ہونے کے لئے دروازہ کھولنے کو کہا اسی دوران وہاں تعینات چوکیدار نے کجریلی تھانہ صدر کو فون کرکے معاملے کی جانکاری دی۔

مسٹر بھارتی نے بتایا کہ تھانہ صدر نے جلد موقع پر پہنچ کر تینوں بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا اور اس کے پاس سے لوٹے گئے قریب 1450 روپے، دو موبائل فون، ایک دیسی کٹا، ایک کارتوس اور بغیر نمبر پلیٹکے ایک بائک ضبط کی گئی ہے۔

سنیئرپولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گرفتار بدمعاشوں کی شناخت ارون کمار، محمد بابر اور سنیل کمار کے طور پر کی گئی ہے اور تینوں ضلع کے حبیب پور تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ ان بدمعاشوںکے خلاف قبل سے لوٹ، چوری جیسے سنگین معاملات بھی حبیب پور تھانہ میں درج ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.