ETV Bharat / city

یادگیر : کورونا وائرس کیسز میں نمایاں کمی، احتیاط ابھی بھی لازمی - بڑھتے ہوئے کورونا معاملات

ریاست کے دیہی علاقوں میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مزید ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 14 جون تک نافذ رہے گا۔

Covid
Covid
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 4:37 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات کے طور پر ایک ہفتے میں چار دن مکمل لاک ڈاؤن اور تین دن جزوی لاک ڈاؤن سے کووڈ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ریاست کے دیہی علاقوں میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مزید ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 14 جون تک نافذ رہے گا۔ ضلع میں کورونا کے نئے معاملات کی بات کی جائے تو 54 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور 194 کورونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز ضلع میں کسی کی بھی موت کورونا سے ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اب بھی 1123 ایکٹیو کیسز ہیں ضلع انتظامیہ نے نو جون تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن میں صرف ہسپتال میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ اور دودھ کی دکانوں کو ہی کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے عوام سے سے اپیل کرتے ہوئے کہا 'کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.