ETV Bharat / city

'صفائی آدھا ایمان ہے' نعرے کے ساتھ صفائی مہم - مسجد ون مومینٹ

ملک کی معروف تنظیم آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کے "مسجد ون موومنٹ" کے زیر سرپرستی ریاست کرناٹک میں مختلف اصلاحی کاموں کی ابتدا ہوئی ہے۔

work started with the slogan of cleanliness is half faith
پاکی آدھا ایمان ہے نعرےسےصفائی مہم
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 9:21 PM IST

ملک کی معروف تنظیم آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کے "مسجد ون موومنٹ" کے زیر سرپرستی ریاست کرناٹک میں مختلف اصلاحی کاموں کی ابتدا ہوئی ہے۔

پاکی آدھا ایمان ہے نعرےسےصفائی مہم

اس ضمن میں شہر بنگلور کے قریب چکبلاپور ضلع کے شڈلہ گھٹا تعلقے میں کل 25 مساجد پر مشتمل ایک فیڈریشن اور نوجوان کمیٹی نے مسجد ون موومنٹ کی سرپرستی میں "صفائی آدھا ایمان ہے" نعرے کے ساتھ صفائی مہم کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ شڈلہ گھٹا گاؤں ریشم کی پیدوار کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے اور اسی وجہ سے اسے سلکستان، بھی کہا جاتا ہے۔

ریشم کی پیداوار سے یہاں گندگی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اب نوجوانوں نے سارے گاؤں کو پاک کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس مہم کے تحت تقریباً 200 نوجوانوں نے مساجد فیڈریشن کے ذمہ داران اور مسجد ون موومنٹ، کے جنرل سکریٹری کی سرپرستی میں آج گاؤں کے قدیم قبرستان کی مکمل صفائی کی گئی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے صفائی میں متحرک نوجوانوں نے نہایت خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ وہ اس قبرستان کے بعد سارے گاؤں کو صاف ستھرا کرینگے اور آنے والے دنوں میں مسجد ون موومنٹ، کی جانب سے چلائے جارہے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔جس سے گاوں کے تمام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.