کورونا وائرس کی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ریاست بھر میں مختلف سرکلز میں بیداری مہمیں چلرہی ہیں ان میں وقف بورڈ و امارت شریعہ کی جانب سے بھی ریاست بھر کے مساجد کو احتیاطی تدابیر اخیتار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اس ضمن مین آج شہر کے دار العلوم سبیل الرشاد میں کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چئیرمین عبد العظیم نے حضرات علماء کرام سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران پچھلے چند دنوں میں شہر بنگلور اور ریاست کے متعدد اضلاع میں مسلمانوں پر پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کے الزامات پر بھی گفت شنید کی گئی۔
اس موقعے پر انہوں نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کی کارکردگی پر ہونے والے سوالوں کا بھی جواب دیے۔ انہون نے کمیشن کی جانب سے کارروائی کی یقین دہائی کرائی۔ کمیشن کے چئیرمین کہتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی بسوراج پاٹل اور رینوکا چاریہ کی حرکت اور کورونا کی وباء کو تبلیغی جماعت سے جوڑکر مسلمانوں کے خلاف جو زہر افشانی کے واقعات کے تعلق اقلیتی کمیشن چیئیر مین عبد العظیم کا کہنا تھا کہ وہ اب اس کی شکایت وزیر اعلیٰ سے کریں گے۔'